Breaking News
Home / اہم خبریں / نامورکھلاڑی نے سب کے سامنے بیوی کیساتھ ایساکام کرڈالاکہ ہرکسی کے ہوش اڑ گئے

نامورکھلاڑی نے سب کے سامنے بیوی کیساتھ ایساکام کرڈالاکہ ہرکسی کے ہوش اڑ گئے

(ویب ڈیسک )ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر کرونال پانڈیا (krunal pandya) ان دنوں اپنے فیملی کو کافی وقت دے رہے ہیں اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ کرونال اپنی اہلیہ پنکھڑی شرما کے بہت قریب ہیں اور دونوں ہی آئے دن اپنی رومانٹک تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پوسٹ کرونال نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے ‘کجرا رے’ پر بیوی پنکھڑی کے ساتھ زبردست ڈانس کرتے

ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔کرونال پانڈیا (krunal pandya) کے ذریعے شیئر کئے گئے اس ویڈیو میں ا ن کی بیوی پنکھڑی کافی زبردست ڈانس اسٹیپس کرتی نظر آرہی ہیں۔ وہیں ان کے ساتھ ہیکرونال بھی جم کر ٹھمکے لگاتے نظر آئے۔ یہ ڈانس ویڈیو سے ان کے فینس کو خوب پسند آیا۔بتادیں کہ کرونال اور پنکھڑی کی جوڑی لوگوں میں کافی مشہور ہے۔ ہاردک پانڈیا بھی اپنی بھابھی پنکھڑی کے بہت قریب مانے جاتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ جنوری کے مہینے میں کرونال اور ہاردک کے والد انتقال کا انتقال ہو گیا تھا جس کو لیکر ہاردک نے ایک انتہائی جذباتی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔گزشتہ کچھ ماہ پہلے ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya Father Passed Away) اور کنال پانڈیا کے والد ہمانشو پانڈیا (Himanshu Pandya) نے دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔ والد کی موت سے پانڈیا بھائی بری طرح سے ٹوٹ گئے ہیں۔ ہاردک پانڈیا نے سنیچر کو والد کے ساتھ گزارے ہر ایک لمحے کا بیحد ہی جذباتی کردینے والا ویڈیو پوسٹ شیئر کیا ہے۔ ہمانشو پانڈیا (Himanshu Pandya) نے ودوڈرا میں آخرہ

سانس لی تھی۔ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ والد کی موت کے بعد کنال پانڈیا بڑودا ٹیم کے بایو ببل سے باہر نکل گئے تھے۔ وہ سید مشتاق علی ٹرافی میں بڑودا کی قیادت کر رہے تھے۔ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) اور کنال پانڈیا کو کرکٹر بنانے میں ان کے والد کا بہت بڑا ہاتھ رہا۔ انہوں نے بیٹوں کو کرکٹر بنانے کیلئے شہر کا بدل ڈالا تھا۔ انہوں نے اپنا بزنس تک بند کر دیا اور دوسرے شہر میں بس گئے تاکہ بچوں کو بہتر کرکٹ کی سہولیت مہیا کرائی جا سکے۔ہمانشو (Himanshu Pandya) سورت میں کار فائننس کا چھوٹا سا بزنس چلاتے تھے جسے انہوں نے بند کر دیا اور پھر وڈودرا شفٹ ہو گئے۔ اس وقت ہاردک پانڈیا Hardik Pandya پانچ سال کے تھے۔ وہاں پر انہوں نے اپنے بچوں کو کرکٹ کی بہتر سہولیت دی اور انہوں نے کرن مورے اکیڈمی میں دونوں کا داخلہ کروایا۔ اقتصادی طور پر کمزور پانڈیا کنبہ کرائے کے گھر میں رہتا تھا۔اس کے باوجود دونوں اسٹار کرکٹرس کے والد نے انہیں کسی چیز کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔ ایک انٹرویو میں ہمانشو پانڈیا (Himanshu Pandya) نے کہا تھا کہ جب بھی وہ ہاردک اور کنال کے بارے میں بات کرتے، وہ اپنے آنسوؤں کو روک نہیں پاتے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مریضوں کو کرونا ویکسین لگانے کے بجائے کتے کاٹے کی ویکسین لگا دی گئی ، جانتے ہیں پھر مریضوں کا کیا بنا؟

بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تین خواتین کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com