Breaking News
Home / اہم خبریں / پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے کی محبت اپنے انجام کو پہنچ گئی

پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے کی محبت اپنے انجام کو پہنچ گئی

(نیوزڈیسک)پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے کی محبت اپنے انجام کو پہنچ گئی… لاہور یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو کھلے عام شادی کی پیشکش کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک

اخباری خبر کو لڑکی نے شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ” جزاک اللہ” ۔ اس اقدام سے تصدیق ہوتی ہے کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ، دلہن نے دیگر لوگوں کا بھی شکریہ اداکیا۔ اس سے قبل حدیقہ اور شہریار نے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے ’الحمداللہ‘ کا ٹوئٹ بھی سامنے آیا تھا۔یادرہے کہ پروپوزل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی تھی جبکہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے انہیں درسگاہ سے ہی بے دخل کردیا تھا جس کے عبد متعدد معروف شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت بھی کی گئی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے والے لڑکے شہریار کا لڑکی کی حمایت میں بیان سامنے آیا تھا۔نوجوان نے کہا تھا کہ لڑکی معصوم ہے لہذا اس کی تصاویر یوں سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائیں۔شہریار نے لکھا کہ ’لڑکی کے کردار کے بارے میں کوئی بات نہ کریں کیونکہ اس سے اسے اور اس کے اہل خانہ کو اذیت پہنچے گی ، وہ پہلے ہی پریشان ہیں اور اپنی بیٹی کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ‘لاہور یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو کھلے عام شادی کی پیشکش کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک اخباری خبر کو لڑکی نے شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ” جزاک اللہ” ۔ اس اقدام سے تصدیق ہوتی ہے کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ، دلہن نے دیگر لوگوں کا بھی شکریہ اداکیا۔ اس سے قبل حدیقہ اور شہریار نے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے ’الحمداللہ‘ کا ٹوئٹ بھی سامنے آیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی دکانداروں سے میری عاجزانہ اپیل ہے ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حیران کن پیغام سامنے آگیا

(ویب ڈیسک) نامور سائنسدان اور معروف کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com