Breaking News
Home / پاکستان / آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے کیا اعلان کر دیا گیا؟ طلباء اور والدین شش و پنج میں مبتلا

آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے کیا اعلان کر دیا گیا؟ طلباء اور والدین شش و پنج میں مبتلا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھول دیئے جائیں گے، اس حوالے سے ایس او پیز مرتب ددیئے جا رہے ہیں، لیکن آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم نہیں کیا گیا اور

حکومتی فیصلے کو رد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے حکومت کا سکولوں کو اگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا گیا ہے،آل سکولز پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس طرح بچوں کو پہلے ہی بہت نقصان ہو رہا ہے ، لہٰذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ خیال رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا نفرنس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن میں چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی کانفرنس سے گفتگو کی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے اسکول ، کالجز اور جامعات کو سمبر میں کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ کوویڈ-19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے مسئلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں ، خصوصاً ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ تمام صوبوں نے اپنے اپنی آرا اجلاس میں پیش کی اور احتیاطی تدابیر (SOP’s) کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں تعلمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے پر اتقاق کر لیاگیا اور پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ۔1ستمبر سے پہلے 2 اجلاس منعقد جیے جائیں گے جس میں اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔ صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بجھوائی جائیں گی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری کل دے گی۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث 3 ماہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com