Breaking News
Home / سٹی نیوز / بریکنگ نیوز!!پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گے انتہائی افسوسناک خبر

بریکنگ نیوز!!پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گے انتہائی افسوسناک خبر

بریکنگ نیوز!!پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گے پاکستان کے سیاسی میدان سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی۔۔۔۔۔۔کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے

رکن صوبائی اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے بشیر احمد ہالیپوٹو انتقال کرگئے ہیں۔ بشیر احمد سند ھ اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی ایس 70 بدین (1) سے منتخب ہوئے تھے۔ وہ سندھ اسمبلی کی کمیٹی برائے مزدور اور انسانی وسائل کے ممبر بھی رہے۔ ہالیپوٹو 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے حلقہ پی ایس 55 سے ایم پی اے بنے اور 2018 کے عام انتخابات میں پی ایس 70 بدین (1) سے دوبارہ منتخب ہوئے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے حملوں میں بھی شدت آگئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 72افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید تین ہزار 270افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 935 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار 741 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 535 ہے۔ 5 لاکھ 85 ہزار 271 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 225، اسلام آباد میں 548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 338 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 52 ہزار 676، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب 2 لاکھ 99 969، بلوچستان 19 ہزار 347، آزاد کشمیر 11 ہزار 792 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

واپڈا افسر کی شادی کے اگلے دن دروازا کھولنے پر کیا ہوا جانیں

واپڈا افسر کی شادی کے اگلے دن دروازا کھولنے پر کیا ہوا جانیں۔۔ اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com