Breaking News
Home / سٹی نیوز / آزاد سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کو کس شرط پر ووٹ دیا؟ رؤف کلاسرا نے بڑے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

آزاد سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کو کس شرط پر ووٹ دیا؟ رؤف کلاسرا نے بڑے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

آزاد سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کو کس شرط پر ووٹ دیا؟ رؤف کلاسرا نے بڑے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔۔۔۔اسلام آباد(ویب ڈیسک )سنیئر اینکر پرسن روف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد حیثیت میں

منتخب ہونے والے چار سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں نے سینیٹ کی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے لالچ میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دئیے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دلاور خان سمیت دیگر چار سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا تھا اب انہوں نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیا ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ ان چاروں سینیٹرز کو ہاؤس کی کمیٹی بھی دی جائے گی ان کے فیصلے کرنے کا اختیار اپوزیشن لیڈر کے پاس ہوتا ہے وہ کسی بھی سینیٹر کو کمیٹی کا چیئرمین بناسکتے ہیں۔ اتحادی جماعتوں کو بھی مختلف کمیٹیوں کا چیئرمین بنایا جائے گا۔ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا لالچ دیکر ووٹ لیے گئے ہیں۔ انہی کمیٹیوں میں بیوروکریسی اور سب افسران آکر بیٹھتے ہیں اور یہی سے کنڑیکٹ ملتے ہیں، زیادہ تر ممبران پٹرولیم کی کمیٹی کی چیئرمین شپ لینا چاہتے ہیں جبکہ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کا چیئرمین بننے کے لیے کافی کوششیں کی جاتی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

واپڈا افسر کی شادی کے اگلے دن دروازا کھولنے پر کیا ہوا جانیں

واپڈا افسر کی شادی کے اگلے دن دروازا کھولنے پر کیا ہوا جانیں۔۔ اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com