Home / کاروبار / بریکنگ نیوز! چھٹی کا دن تبدیل کر دیا گیا، اب اتوار کی بجائے جمعے کے دن چھٹی ہو گی

بریکنگ نیوز! چھٹی کا دن تبدیل کر دیا گیا، اب اتوار کی بجائے جمعے کے دن چھٹی ہو گی

بریکنگ نیوز! چھٹی کا دن تبدیل کر دیا گیا، اب اتوار کی بجائے جمعے کے دن چھٹی ہو گی۔۔۔۔لاہور (نیوزڈیسک )ڈی سی

اوکاڑہ نے چھٹی کا دن تبدیل کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوکاڑہ نے تاجر وں اور سیاسی دباؤ پر چھٹی کے دن تبدیل کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔دوسری جانب راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے انجمن تاجران کا اتوار کی چھٹی منسوخ کرنے کا مطالبہ منظور کر لیا ہے ، بازار جمعہ اور ہفتہ کو بند اور اتوار کو کھلے رہیں گے ۔ راولپنڈی میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔دوسری جانب وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے حوالے وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میںر دو بدل کافیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت کی جس میں اتحادی جماعتوں کو بھی وفاقی کابینہ میں نمائندگی دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔وفاقی کابینہ میں تبدیل کے حوالے سے چند دن پہلے بھی اہم خبر سامنے آئی تھی، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے بعض وزراءکے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا تھا کہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔وزیر نے انکشاف کیا کہ کابینہ میں وہی لوگ رہیں گے جو کارکردگی دکھائیں گے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزرا کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔وزیراعظم عمران خان چند وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، اسی وجہ سے وہ کابینہ میں نئے چہروں کو لانا چاہ رہے ہیں، جبکہ چند اہم وزارتوں کو شفل کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ، مارکیٹیں کتنے بجے بند ہو جائیں گی؟پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی یا نہیں؟ اہم فیصلے کر لئے گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com