Breaking News
Home / پاکستان / میرے لیے یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ ۔۔۔!!! ڈی جی آئی ایس پی آر نے تہلکہ خیز حکم جاری کر دیا

میرے لیے یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ ۔۔۔!!! ڈی جی آئی ایس پی آر نے تہلکہ خیز حکم جاری کر دیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے دونوں اطراف پر تشدد کارروائیوں کے بڑھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کا مقصد افغان امن عمل کو نقصان پہنچانا ہے ۔

پاکستان مخلصانہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان امن کا خواہشمند ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہم مل کر تمام شر پسندوں کو شکست دیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم سرمایہ کاری عمر زاقوف نے ملاقات کی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں نے کرونا وبا، دو طرفہ تعاون، علاقائی رابطے اور امن و سلامتی پر تبدالہ خیال کیا۔اس موقع پر مشیر تجارت رزاق داود بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان میں خوشگوار اور بھائی چارے کے تعلقات ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔وزیر اعظم نے ازبک نائب وزیر اعظم سے ریلوے منصوبوں کے ذریعے علاقائی رابطے اور تجارت پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم ازبکستان نے کہا کہ صڈر میرزیوئیف دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، انہوں نے صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان دورے کی دعوے دی۔وزیراعظم نے دو طرفہ اور خطے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے اور ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com