Home / اہم خبریں / وارننگ دے دی گئی

وارننگ دے دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار سہیل دانش اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمران خان کی حکومت کو پی ڈی ایم کی جارحانہ پیش قدمی سے بظاہر اتنا بڑا خطرہ نظر نہیں آتا، جتنا بڑا خطرہ انہیں اپنی پارٹی کے اندر بنتے ہوئے ایم این ایز گروپ اور اپنی کارکردگی سے ہے،

ایسا لگتا ہے کہ عمران لوگوں کے مسائل ،مشکلات اور مصائب کو سمجھ ہی نہیں پا رہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اور عام لوگوں کے مابین اعتبار اور اعتماد کا رشتہ قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، ایسا لگتا ہے کہ وہ ان تمام باتوں کوبھول چکے ہیں، جس کا وعدہ انہوں نے 2018ء کے انتخابات سے پہلے کیا تھا، ایسا لگتاہے کہ ان کے مخالفین ہی نہیں، ان کے سپورٹر بھی عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کی مسلسل حمایت پر حیران و پریشان ہیں، عمران کے حمایتی سمجھتے ہیں کہ بزدار کا دفاع کرکے عمران نے بالواسطہ شریف برادران کی پنجاب میں مقبولیت کو بڑھانے کی غلطی کررہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے اور پی ٹی آئی کے قدم مضبوط کرنے کیلئے عمران کو چاہئے کہ وہ عثمان بزدار کو فوری فارغ کردیں، عوامی مسائل کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں لائیں، انہیں اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی ساکھ شہرت اور بیورو کریسی کے ساتھ ان کے رویوں پر بھی غور کرنا چاہئے اور اس بات کا بھی ادراک رکھنا چاہئے کہ اعظم خان کے رویئے اور سلوک نے عمران کے بہت سے انتہائی وفادار اور قریبی ساتھیوں کو نالاں کردیا ہے اور اعظم خان نے انتہائی چالاکی سے انتظامی فیصلہ سازی کے اختیار پر قبضہ جما رکھا ا ہے، اسلام آباد میں عمران خان کے متعدد اہم ساتھی یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ عمران خان جتنی جلد اعظم خان کے متبادل کو ڈھونڈلیں، ان کے لئے بہتر ہوگا، شاید عمران کو یہ احساس بھی نہیں کہ کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کی طرز حکومت نے پی ٹی آئی کو منتشر کرکے رکھ دیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔۔۔لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com