Breaking News
Home / کاروبار / حماد اظہر نے آتے ہی میدان مار لیا! معیشت کے حوالے سے بڑی کامیابی، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری آگئی

حماد اظہر نے آتے ہی میدان مار لیا! معیشت کے حوالے سے بڑی کامیابی، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری آگئی

حماد اظہر نے آتے ہی میدان مار لیا! معیشت کے حوالے سے بڑی کامیابی، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری آگئی۔۔۔۔اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالسیوں کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ، پاکستان نے یورو بانڈ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرکے

ڈھائی ارب ڈالر حاصل کرلیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کردیے، پاکستان نے پانچ ، دس اور تیس سال کی مدت کے یورو بانڈ پر ڈھائی ارب ڈالر حاصل کیے۔ یورو بانڈ کی فروخت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈھائی ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اس حوالے سے وزیر خزانہ حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کردیا اور معیشت کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں یورو بانڈ کے اجرا کو مکمل کرلیا ، عالمی مارکیٹ میں 5،10اور 30 سال کے لیے یورو بانڈز جاری کئے، یورو بانڈز پر 6 فیصد ، 7.375 فیصد اور 8.875 فیصد منافع دیا جائے گا۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان نے یورو بانڈ زکی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا اور یوروبانڈ میں پاکستان نے2.5 ارب ڈالر حاصل کرنے کامنصوبہ بنا یا ، عالمی مارکیٹس کی رپورٹ کے مطابق 5 ارب ڈالرزپیش کش موصول ہوچکی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیساں مثبت اشارے دکھا رہی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ، مارکیٹیں کتنے بجے بند ہو جائیں گی؟پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی یا نہیں؟ اہم فیصلے کر لئے گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com