Home / پاکستان / فالودے اور پاپڑ والے کے بعد اب چوکیدار کے نام پر بھی بے نامی لگژری گاڑیاں رجسٹر ہونے کا انکشاف

فالودے اور پاپڑ والے کے بعد اب چوکیدار کے نام پر بھی بے نامی لگژری گاڑیاں رجسٹر ہونے کا انکشاف

(این این آئی) فالودے اور پاپڑ والے کے بعد اب چوکیدار کے نام پر بھی بے نامی لگژری گاڑیاں رجسٹر ہونے کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر بے نامی زون میںچوکیدار کے نام پر 10 سے زائدگاڑیاں سامنے آگئیں ہیں،چوکیدار کراچی کا
رہائشی ہے۔ایف بی آر زون کے مطابق کراچی کے ایک چوکیدار کے نام پر دس گاڑیاں سامنے آئی ہیں، اس معاملے میں کار ڈیلر کا نام بھی بے نامی گاڑیوں میں استعمال ہوا ہے، ایف بی آر نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے چوکیدار اور کار ڈیلرکو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔اس کے علاوہ ایف بی آر بے نامی زون نے چوکیدار سے دیگر ضروری دستاویز طلب کرلی ہیں، دستاویز کی عدم فراہمی پر بے نامی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے جعلی بینک اکائنٹس کیس میں کراچی میں پاپڑ والے اور فالودے والے کے اکائوئنٹس سے اربوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن کا سراغ لگایا تھا۔

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com