Breaking News
Home / اہم خبریں / پولیس اہلکار نے بہن کی شادی کا بول کر محکمے سے لاکھوں روپے لیے لیکن ان روپوں سے کیا کیا ؟ سپریم کورٹ میں حیران کن انکشاف

پولیس اہلکار نے بہن کی شادی کا بول کر محکمے سے لاکھوں روپے لیے لیکن ان روپوں سے کیا کیا ؟ سپریم کورٹ میں حیران کن انکشاف

پولیس اہلکار نے بہن کی شادی کا بول کر اپنے محکمے سے لاکھوں روپے لیے لیکن پھر ان روپوں سے کیا کیا ؟ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسا حیران کن انکشاف سامنے آگیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں پولیس اہلکار کی دوبارہ نوکری پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مجھے نوکر ی پر دوبارہ بحال کیا جائے ۔ اے این ایف نے عدالت میں بتایا کہ اس اہلکار نے بہن کی شادی پر ادارے سے لاکھوں روپے وصول کیے لیکن انکشاف ہوا کہ معطل ہونے والے اس اہلکار کی کوئی بہن ہی نہیں ہے ،معطل اہلکار نے منش یات کا دھندا شروع کیا ، معراج علی سے دوران ڈیوٹی منش یات برآمد کی گئیں ۔اے این ایف کا کہنا تھا کہ منش یات رکھنے پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم نے جھوٹ کہا ۔ عدالت نے ملزم کی نوکری پر بحالی کی درخواست مسترد کر دی ہے

Share

About admin

Check Also

پاکستانی دکانداروں سے میری عاجزانہ اپیل ہے ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حیران کن پیغام سامنے آگیا

(ویب ڈیسک) نامور سائنسدان اور معروف کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com