Home / پاکستان / بریکنگ نیو ز: وفاقی وزیر فیصل واوڈانااہل۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

بریکنگ نیو ز: وفاقی وزیر فیصل واوڈانااہل۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے حوالے سے افسوسناک خبر ، فیصل واوڈا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی جس نے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔ پٹیشنر میاں فیصل ایڈووکیٹ نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے توہین عدالت کی

درخواست جمع کرائی ۔ درخواست میں کہاگیاکہ نااہلی کیس میں عدالت نے 29 جنوری کو فیصل واڈا کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، فیصل واڈا نے تاحال جواب داخل نہ کرا کے عدالتی حکم عدولی کی۔ درخواست گزار میں کہاگیاکہ عدالتی حکم عدولی پر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، فیصل واڈا کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر کے توہین عدالت قانون کے مطابق سزا دی جائے۔استدعا کی گئی کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی پٹیشن زیر سماعت ہے، فیصل واوڈا کے خلاف واضح طور پر نااہلی کا کیس بنتا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ فیصل واڈا نے 11 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیا، فیصل واڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واڈا امریکی شہریت رکھتے تھے جسے چھپایا۔ درخواست میں کہاگیاکہ فیصل واڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ سامنے آنے والی جے آئی ٹیز انہیں نا معلوم شخص سے ملی ہیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام میں اینکر پرسن نے علی زیدی سے سوال کیا کہ آپ کو جے آئی ٹی رپورٹ کہاں سے ملی ؟اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا چلیں وسیم بادامی !اگر آج ہونا ہی ہے تو پھر آج ہو جائے ،جب میں وزیر بھی نہیں تھا تو عزیر بلوچ ،ایم کیو ایم کی لڑائیوں پر میں نے کئی پروگرام کیے،جنوری 2017میں میں اپنے بیوی بچوں کو باہر چھوڑ کر واپس آیا ،جب میں واپس گھر آیا تو میرے گھر میں موجود گارڈ نے مجھے ایک لفافہ پکڑا دیا،رات کا وقت تھا اس لیے وہ لفافہ میں نے رکھ دیا ،صبح اٹھا تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے کیونکہ اس لفافے میں یہ جے آئی ٹیز تھیں ،یہ رپورٹس میرے گھر اس لیے آئیں کیو نکہ میں اس معاملے پر سب سے زیاد ہ شور مچا رہا تھا ،اس لفافے پر لکھا ہوا تھا ”بیسٹ آف لک“۔

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com