Breaking News
Home / اہم خبریں / ملک کا انتہائی قابل شخص اگلا وزیر خزانہ بننے والا ہے

ملک کا انتہائی قابل شخص اگلا وزیر خزانہ بننے والا ہے

حماد اظہر کو بھی ہٹایا جانے والا ہے جس کے بعد ملک کا انتہائی قابل شخص اگلا وزیر خزانہ بننے والا ہے۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز حفیظ شیخ کو

وزارت خزانہ سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ حماداظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ حماد اظہر کو عارضی بنیادوں پر یہ عہدہ سونپا گیا ہے ۔ شوکت ترین کو ملک کا اگلا وزیر خزانہ بنا دیا جائے گا۔ شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حفیظ شیخ کو وزرات خزانہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے کئی دعوے سامنے آئے ہیں۔ ایک دعویٰ کہتا ہے کہ حفیظ شیخ نے سٹیٹ بینک ایکٹ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو گمراہ کیا تھا۔دوسری جانب پارٹی سے نکالے گئے جے یو آئی رہنمائوں نے واپس آنے کےلیے شرائط عائد کر دی ہیں۔  ناراض رہنماؤں مولانا محمد خان شیرانی اور گل نصیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان راضی ہیں تو دوبارہ اکٹھے ہونے میں مسئلہ نہیں، مولانا فضل الرحمان نے ہماری تجاویز پرعمل کیا تو ہم خود ان کے پاس جائیں گے، ہم پر اعتماد کیا گیا تو جماعت کے اختلافات ختم ہوسکتے ہیں۔ وہ آج یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مولانا شیرانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سیاسی نہیں تھی، عیادت کیلئے گئے تھے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان راضی ہیں تو دوبارہ اکٹھے ہونے میں مسئلہ نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو تجاویز دی ہیں اگر ہماری تجاویز پرعمل ہوا تو ہم خود ان کے پاس جائیں گے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانیوں کی موجیں ہی لگ گئیں، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی ، اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com