Breaking News
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ! صارفین کے لیے بڑی خبر

یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ! صارفین کے لیے بڑی خبر

یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ! صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی۔۔۔۔اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اٹلس ہنڈا کی طرف سے اپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے محض ایک دن بعد

یاماہا نے بھی اپنی بائیک کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یاماہا کی جانب سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 7 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ، قیمتوں میں کیے گئے اس اضافے کے بعد کمپنی کے ماڈل YB125-Z کی قیمت 1 لاکھ 63 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 69 ہزار روپے کردی گئی ہے ، جب کہ YB125-ZDX کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھاکر 1 لاکھ 82 ہزار 500 روپے کی گئی ہے ، اس کے علاوہ کمپنی کے ایک اور ماڈل YBR-125G کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 1لاکھ 90ہزار کی بجائے اب 1 لاکھ 97ہزار روپے ہوگی ، تاہم کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی وضاحت کے لئے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔یاد رہے کہ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ کی طرف سے گزشتہ7 ماہ میں ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت کے بعد کم درآمدی لاگت کے باوجود موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 16 سو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ، جس کے بعد سے ہونڈا کی سی ڈی 70 ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 82 ہزار 900 روپے جب کہ سی جی 125 ایک ہزار 600 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے میں فروخت کی جائے گی۔
اس سے پہلے ڈی ایس موٹرز نے اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کا کہتے ہوئے یونیک 70 سی سی موٹرسائیکل کے 2 ماڈلز کی قیمتوں پر 20 فروری سے ڈھائی ہزار روپے کے اضافے سے آگاہ کردیا جبکہ میمن موٹرز نے سپر اسٹار 70 سے 100 سی سی بائیکس پر 2 سے 3 ہزار روپے بڑھا دیے ، یہ اضافہ ملک میں 94 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کرنے اور گزشتہ 6 ماہ سے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم ہونے کے باجود دیکھنے میں آیا۔

Share

About admin

Check Also

شوہر کی وفات کے تین سال بعد بیوی نے بچے کو جنم دے دیا

باپ کے بغیر بچے کی پیدائش کیسے ممکن ہے؟ جب تک خاوند بیوی کا ملاپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com