Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / مصر میں 12 سالہ لڑکے کی 16 سالہ لڑکے کے ساتھ شادی

مصر میں 12 سالہ لڑکے کی 16 سالہ لڑکے کے ساتھ شادی

قاہرہ۔ مصر متنازع شادیوں کے حوالے سے اکثر خبروں کی زد میں رہتا ہے۔ تنازع کا موجب بننے والی ایک نئی خبر بھی مصرسے ائی ہے جہاں ایک بارہ سالہ بچے کی 16سالہ کے ساتھ شادی کے واقعہ نے ایک نیا تنازع پیدا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوب مغربی قاہرہ کے قریب الفیوم کے علاقے میں طئے پائی اس شادی میں دلہا کی عمرر فقط 12سال جب کہ دلہن کی 16سال بتائی جاتی ہے

۔یہ شادی سوشیل میڈیا پر زیربحث ہے اور اس طرح کی شادیاں کرانے والے والدین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل الفیوم کے علاقے میں بارہ سالہ احمد شعبان عید کا اس سے عمر میں چار سال بڑی لڑکی کے ساتھ نکاح پڑھایاگیا۔
تاہم دونوں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی یہ شادی نمائشی ہے اور اس میںیہ شرط رکھی گئی ہے کہ دونوں اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد اپنی مرضی سے شادی کی تقریب منعقد کریں گے۔ الفیوم کے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ دلہا اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے اور خاندان میں دیگر تمام بچیاں ہیں۔اس کے اہل خانہ کی خواہش تھی کہ بچے کو کم عمری میں شادی کے بندھن میں باندھ دیاجائے ۔

سوشیل میڈیا پر جاری بحث کے دوران یہ سوال بھی اٹھایاجارہا ہے کہ جب ملک میں شادی کی قانونی عمر اٹھار ہ سال ہے اور بچوں کی شادیوں کو جرم قراردیاگیا ہے تو اس قانون پر عمل درآمد کیوں نہیں کیاجاتا۔ مصر میں کم عمر افراد کی شادی کا یہ پہلا کیس نہیں۔ اس نوعیت کے کئی دوسرے معاملہ میں بچوں کے والدین کو عدالت میں مقدمات کا بھی سامنا ہے

Share

About admin

Check Also

سعودی لڑکی نے امتحانی پرچہ دیتے ہوئے بچے کو ہال میں بچے کو جنم دے دیا

ایک سعودی لڑکی نے زچگی کے درد کے دوران ہی ہائی اسکول کا پرچہ مکمل کیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com