Breaking News
Home / اہم خبریں / پشاورائیرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد

پشاورائیرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد

،( آن لائن، این این آئی ) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی آمد لاونج کے بیت الخلا میں چھپایا گیا موبائل فون کے ڈبوں سے 20 تولہ سونا برآمد کیا گیا ہے جسے فرض شناس سول ایوی ایشن اہلکارفیصل نے تمام سامان کسٹم اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔

سی اے اے کے مطابق سونا قومی ایئرلائین کی پرواز پی کے 284 کے ذریعے دبئی سے پشاورلایا گیا۔سی اے اے اہلکار سے متعلق ایئرپورٹ سی او او نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ سی اے ای اہلکار نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا ہو اس سے پہلے بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔دوسری جانب محکمہ آبپاشی کا ہیڈ کلرک ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس شیخوپورہ کے افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں لے اڑا،اینٹی کرپشن میں انکوائری شروع ہونے پر ریکوری شروع ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ہیڈ کلرک شیخ طاہر محمود نے جعلسازی سے مجموعی طور پر سرکاری خزانے کو ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا ٹیکہ لگایا تاہم اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر کے ایک کروڑ بارہ لاکھ کی ریکوری کر لی ہے ۔ملزم نے اپر گوگیرہ ڈویژن اور اپر چناب کنال ڈویژن محکمہ آبپاشی کے کنوینس فنڈز چرا ئے ،ملزم نے 75جعلی ملازمین کے اکائونٹس میں سرکاری فنڈز ٹرانسفر کئے اور خود نکلوا لئے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم شیخ طاہر کے پاس ہیڈ کلرک کے علاوہ اکائونٹس کلرک گوگیرہ ڈویژن اور اکائونٹس کلرک اپر چناب کنال ڈویژن کا اضافی چارج بھی ہے۔ ملزم جعلی چپڑاسیوں اور بیلداروں کے اکائونٹس میں آٹھ آٹھ لاکھ سے زائد کنوینس الائونس کے فنڈز ٹرانسفر کر کے خود نکلواتا رہا۔ دونوں ڈویژنز کے اکائونٹس کلرک کے اضافی چارج کی وجہ سے فنڈز کا ہیر پھیر ملزم کے لئے آسان تھا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق سرکاری خزانے پر ڈاکے میں ملوث تمام مفادکنندگان کو تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے،ملزمان سے سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے گی اور قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی دکانداروں سے میری عاجزانہ اپیل ہے ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حیران کن پیغام سامنے آگیا

(ویب ڈیسک) نامور سائنسدان اور معروف کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com