Home / City News / اب چوری اورگمشدہ فون 24 گھنٹے میں ۔۔۔!!! پی ٹی اے کا نیا نظام نافذ

اب چوری اورگمشدہ فون 24 گھنٹے میں ۔۔۔!!! پی ٹی اے کا نیا نظام نافذ

(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا، صارف کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں فون بلاک کیا جائے گا۔تفصیلات کےمطابق پی ٹی اے کی جانب سے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے ۔موبائل بلاک

کرنے کیلئے نئے خود کار نظام ایل ایس ڈی ایس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ایس ڈی ایس خود کار نظام ہے جو پی ٹی اے سسٹم کیساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں بلاک کیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین پی ڈی اےکی ویب سائٹ پر بھی بلاکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا اور گمشدہ فون ملنے پر صارفین موبائل ان بلاک بھی کرا سکیں گے۔

Share

About admin

Check Also

ائیرپورٹ پر عجیب وغریب انداز سے چلنے والی لڑکی پر شک ہونے پر تلاشی کے بعد کیا برامد ہوا

این این ایس نیوز! روسی کسٹم حکام  نے چینی سرحد پر ایک عورت کو حراست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com