Breaking News
Home / حیرت انگیز / 150 سے زائدبچوں کا باپ اس کرسمس پر اتناخوش کیوں ہے جانیں

150 سے زائدبچوں کا باپ اس کرسمس پر اتناخوش کیوں ہے جانیں

(این این ایس نیوز) قدیم بادشاہوں کی درجنوں بیویاں اور سینکڑوں بچے ہونے کے متعلق تو سنتے آئے تھے لیکن اب ایک امریکی شہری کی انوکھی کہانی سامنے آ گئی ہے جس نے اس جدید دور میں 150بچوں کو جنم دے کر ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس اجنبی آدمی نے کئی سال قبل مختلف ممالک میں اولاد کی خواہش مند خواتین کو اپنا نطفہ عطیہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ اس نے اس مقصد کے لیے کئی ممالک کا سفر کیا اور اپنے سپرمز عطیہ کیے جن سے اب تک 150خواتین ماں بن چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت 3برطانوی خواتین اس آدمی کے بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ اس 50سالہ آدمی کا اصل نام کوئی نہیں جانتا تاہم اسے دنیا میں ’جوئی ڈونر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا تعلق ورمونٹ، امریکہ سے ہے۔ وہ ستمبر کے مہینے میں برطانوی علاقے ایسیکس گیا تھا جہاں اس نے ان تین خواتین کو اپنے سپرمز عطیہ کیے۔ جوئی ڈونر کو جب ان تینوں خواتین کے امید سے ہونے کی خبر ملی تو ا س کا کہنا تھا کہ ”یہ میرا سب سے بہترین کرسمس ہے کیونکہ ان تین خواتین کے امید سے ہونے کے بعد میں 150بچوں کا باپ بن گیا ہوں۔“ واضح رہے کہ جوئی ڈونر خواتین کے ساتھ عام تعلق قائم کرکے انہیں فطری طریقے سے بھی حاملہ کرتا ہے تاہم جو خواتین اس کے ساتھ عام تعلق قائم نہ کرنا چاہیں انہیں وہ آئی وی ایف کے ذریعے بچہ پیدا کرنے کے لیے اپنا نطفہ عطیہ کرتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

شادی کے 21 سال بعد اولاد کے لیے ترسے ہوئے جوڑے کے ہاں 2 نہیں 4 بلکہ اتنے بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ہو گئی جان کے ساری دنیا حیران رہ گئی

نائیجریا میں 49 سالہ خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے جب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com