Breaking News
Home / City News / “چینی 80 روپے کلو بیچو۔۔۔!!!” لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو بڑا حکم دے دیا

“چینی 80 روپے کلو بیچو۔۔۔!!!” لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو بڑا حکم دے دیا

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں فی کلو چینی 80 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی۔ دورانِ سماعت شوگر ملز نے موقف اپنایا کہ حکومت غیر قانونی طریقے سے شوگر ملز سے 80 روپے کلو چینی خرید

رہی ہے، ہم رمضان المبارک میں 20 ہزار ٹن چینی 80 روپے کے حساب سے دینے کو تیار ہیں۔سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی۔ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ رمضان المبارک میں پنجاب کی شوگر ملزایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فراہمی 80 روپے کے حساب سے کریں گی۔ کین کمشنر اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

Share

About admin

Check Also

ائیرپورٹ پر عجیب وغریب انداز سے چلنے والی لڑکی پر شک ہونے پر تلاشی کے بعد کیا برامد ہوا

این این ایس نیوز! روسی کسٹم حکام  نے چینی سرحد پر ایک عورت کو حراست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com