Breaking News
Home / اہم خبریں / عمران خان اور جہانگیر ترین تنازعہ! اسٹیبلشمنٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا، 40 سے زائد اراکین اسمبلی بھی جارحانہ موڈ میں

عمران خان اور جہانگیر ترین تنازعہ! اسٹیبلشمنٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا، 40 سے زائد اراکین اسمبلی بھی جارحانہ موڈ میں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسٹیبلشمنٹ نےانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان جاری کشیدگی میں غیر جابندار کا مظاہرہ کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے 40 سے زیادہ ہم خیال اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو افطار ڈنر پر مدعو کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے

آئندہ چند روز میں عوامی اراکین اسمبلی کا اب تک کا سب سے بڑا سیاسی پاور شو دکھانے کے لئے کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔حکومت سے ناراض اراکین جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے متعلق فیصلہ کرنے سے قبل یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جہانگیر ترین کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے یا نہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان جاری کشیدگی میں تاحال غیر جانبداری برقرار رکھے ہوئے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت ناراض ارکان کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔جبکہ کچھ اراکین بشمول وزرا نے حکومت کے خلاف مستقبل میں سخت اقدامات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے آئندہ چند ہفتوں کے دوران مرحلہ وار پیش رفت ممکن ہے۔جہانگیر ترین کے قریبی حلقوں کے مطابق اب تک 28 اراکین پنجاب اسمبلی اور12 قومی اسمبلی نے منظر عام پر آ کر ان کا ساتھ دینے کا آغاز کیا ہے ،جب کہ کئی ایسے اراکین ہیں جو جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہیں مگر منظر عام پر نہیں آ رہے۔یہ اراکین جہانگیر ترین کے اس طریقہ کار سے متعلق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا انکو اسٹیبلشمنٹ کی تائید حاصل ہے یا نہیں۔اگر انہیں یقین ہو جاتا ہے کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے کوئی حمایت ہے تو یہ لوگ آئندہ چند روز میں میڈیا کے سامنے آکر جہانگیرترین کے حق میں بولتے دکھائی دیں گے بصورت دیگر پیچھے ہٹ جائیں گے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانیوں کی موجیں ہی لگ گئیں، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی ، اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com