Home / اہم خبریں / عید سے پہلے تنخواہوں کے ساتھ بونس سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

عید سے پہلے تنخواہوں کے ساتھ بونس سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

عید سے پہلے تنخواہوں کے ساتھ بونس سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

لاہور (ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی ویب ڈیسک)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے عیدالفطر پر مشروط بونس دینے کا اعلان کر دیا، کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کس بونس نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے غیر حاضر اور زیر التواء محکمانہ انکوائریز کے حامل افسران و ملازمین کو بونس نہیں ملے گا، این ٹی ڈی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بونس دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق کمپنی کے گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی جب کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔ اسی طرح گریڈ پانچ سے بیس تک کے افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی جبکہ کنٹریکٹ پر تعینات افسران کو بھی کمپنی کے قوانین کے مطابق بونس دینے کی منظوری دی گئی ہے، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

سعودی عرب جانے کے خواہشمند یہ خبر ضرور پڑھ لیں

سعودی عرب جانے کے خواہشمند یہ خبر ضرور پڑھ لیں، پھر نہ کہنا خبر نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com