Breaking News
Home / بزنس / عید کا چاند 12 مئی کو نظر آئے گا عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے

عید کا چاند 12 مئی کو نظر آئے گا عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے

عید کا چاند 12 مئی کو نظر آئے گا عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سعودی عرب میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔جدہ فلکیاتی انجمن کے مطابق اس بار رمضان کے 30 روزے متوقع ہیں۔ عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا۔ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید 14 مئی بروز جمعہ ہو گی، جس کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔دوسری جانب سعودی حکومت نے کہا ہے کہ عوام کی کورونا سے حفاظت یقینی بنانے کے لیے عیدالفطر کے دوران بھی ویکسینیشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ مملکت میں تمام سینٹرز پر عید الفطر کے دوران بھی ویکسین کی سہولت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مملکت میں کورونا وائرس کی کسی بھی ویکسین سے موت کا کوئی واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا۔ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ جو مقامی اور غیرملکی عید کے موقع پر بھی ویکسین لگوانا چاہتے ہیں وہ ویکسینیشن کی تاریخیں لے سکتے ہیں، لاعلاج امراض یا مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد اور حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگوانے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودہ عرب میں اب تک 10.5 ملین ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔خیال رہے کہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی تقریب میں 20 سے زائد افراد کے اجماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

بہت بڑی بریکنگ نیوز، پاکستان میں کل عید الفطر کا اعلان ہو گیا

بہت بڑی بریکنگ نیوز، پاکستان میں کل عید الفطر کا اعلان ہو گیا۔ پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com