Breaking News
Home / انٹرنیشنل / عیدالفطرکل ہوگی،اعلان کردیاگیا

عیدالفطرکل ہوگی،اعلان کردیاگیا

عیدالفطر کل ہوگی، اعلان کردیا گیا۔۔۔۔کوالالمپور(ویب ڈیسک )رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے

چند روز باقی ہیں، مسلمان یکم شوال کو عیدالفطر مناتے ہیں اس حوالے سے چاند کے نظر آنے کی پیشگوئیاں جاری ہیں، 2 اسلامی ممالک نے 13 مئی بروز جمعرات کو عیدالفطر کا باقاعدہ اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے متعلقہ کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں تاکہ وہ شوال کے چاند کے بارے جو فیصلہ اس کو مانا جائے اور رمضان المبارک کے الوادع ہونے کے بعد یکم شوال کو مسلمان عید مناتے ہیں، مگر 2 ایسے اسلامی ممالک ہیں جہاں عیدالفطر 13 مئی کو منانے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا، دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ملائیشیا اور انڈونیشیا عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کرنے والے پہلے 2 اسلامی ممالک بن گئے ہیں, دنوں ممالک کی حکومت نے اعلان کیا کہ عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، ٹویٹر پر باقاعدہ ٹویٹ بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں رمضان المبارک کے اختتام سے چند روز قبل ہی رواں سال عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا،اس حوالے سے آسٹریلین قومی امام کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری، بالی ووڈ کی 2 اداراکارائیں کیا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری، بالی ووڈ کی 2 اداراکارائیں کیا کرتے ہوئے رنگے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com