Breaking News
Home / بزنس / بہت بڑی بریکنگ نیوز، پاکستان میں کل عید الفطر کا اعلان ہو گیا

بہت بڑی بریکنگ نیوز، پاکستان میں کل عید الفطر کا اعلان ہو گیا

بہت بڑی بریکنگ نیوز، پاکستان میں کل عید الفطر کا اعلان ہو گیا۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی کل 23شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انھوں نے ہنگو ٹل ،باجوڑ اور خیبر ایجنسی میں چاند کی 189شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا ہے۔ چار سدہ ،مردان صوابی ،کوہاٹ اور نوشہرہ بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہےکہ ملک کے باقی تین صوبوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے ہیں اور اعلان کیا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں، پنجاب اور سندھ کی کئی زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی ہے، پنجاب اور سندھ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد، سکھر، کراچی اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مولانا عبدالخبیر کا کہناہے کہ ملک بھر میں ابھی تک کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی و زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کہیں سے بھی چاندنظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جہاں پر چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی اور پھر باضابطہ اس کا اعلان کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی اس بار سعودی عرب کیساتھ عید منائیں گے؟ پاکستان میں شوال کا چاند کب دکھائی دے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پاکستانی اس بار سعودی عرب کیساتھ عید منائیں گے؟ پاکستان میں شوال کا چاند کب دکھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com