Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: بلوچستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت ، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

بریکنگ نیوز: بلوچستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت ، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ملک میں جاری توانائی کے بحران کے حل کیلئے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات

میں10 کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں جس سےکمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی۔بڑے پیمانے پر گیس کی دریافت سے نہ صرف کمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی بلکہ قلات میں دس کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی وجہ سے لکویڈ نیچرل گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والے 15 سے 16 ارب ڈالر کے ذرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ذخائر کی دریافت کے حوالے سے پی پی ایل کمپنی حکام کا بتانا ہے کہ نئی دریافت سے 1 ٹریلین کیوبک فٹ گیس دریافت ہونے کے امکانات ہیں۔اس نئی دریافت سے پہلے کی گئی جانچ کے برعکس زیادہ ذخائر تک رسائی حاصل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کے ذخائر کی یہ تازہ ترین دریافت پاکستان کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ نئے ذخائر ایسے وقت میں دریافت ہوئے ہیں جب وزیراعظم اور وزارت پٹرولیم نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال سردی کے موسم میں گیس کی قلت کا بدترین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے آر ایل این جی امپورٹ نہ کی تو موسم سرما میں گیس کی کمی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

”شادی کے تین سال بعد ساس نے بہو سے پو چھا کہ میں تم کو اتنی کھری کھری سناتی ہوں تم پلٹ کر جواب دیتی ہو نہ غصہ کر تی ہو۔۔۔“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے تین سال کے بعد سا سو ماں نے بہو سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com