Home / اہم خبریں / بچوں کی موجیں ختم۔۔!! اتوار کے روز بھی پڑھائی ہوگی، مگر کن سکولوں اور کلاسز میں؟ حیران کن تفصیلات

بچوں کی موجیں ختم۔۔!! اتوار کے روز بھی پڑھائی ہوگی، مگر کن سکولوں اور کلاسز میں؟ حیران کن تفصیلات

لاہور (ویب ڈیسک) سرکاری سکولوں میں کورونا ایس او پیز گائیڈ لائن پر عملدرآمد کا معاملہ، اتوار کے روز تمام سرکاری سکول کھلے رہے گے۔ سکول کھولنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کورونا ایس او پیز گائیڈ لائن

پر عملدرآمد کے لئے اتوار کے روز بھی تمام سرکاری ہائی اور ہائر سکینڈری کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اتوار کے روز سکولوں میں کورونا وائرس سے متعلق تمام ٹاسک مکمل کیے جائیں گے، سکول کھلنے سے قبل تمام ایس او پیز کو مکمل کرنا ہیڈز کی ذمہ داری ہوگی، اتوار کے روز انسپکشن ٹیمیں سکولوں کا وزٹ کریں گے۔ انسپکشن کے دوران سکول بند ہونے پر متعلقہ ہیڈز کے خلاف کاروائی کی جائے گی، احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کرانا سٹاف کی ذمہ دای میں شامل ہوگا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے نہم ، دہم جماعت سمیت کالجز اور یونیورسٹیز کو پندرہ ستمبر سے کھول دیا جائے گا، کورونا گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کے لئے سکولوں میں کاٹھ کباڑ ٹھکانے لگانے سمیت تمام کلاس رومز کو ڈس انفیکٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پرنسپل رانا عطاء محمد کا کہنا ہےکہ بچوں کوسکولوں میں صحت مندماحول کی فراہمی اساتذہ کی اولین ترجیح ہوگی۔ سکولوں میں کورونا ایس اوپیز اور سکول کوڈس انفیکٹ کرنےمیں اساتذہ نےبھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور اسے اولین ذمہ داری قرار دیا، اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت کاسکول کھولنے کا فیصلہ انتہائی احسن اقدام ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کےمطابق پندرہ ستمبر کوفیس ماسک بچےگھرسےلے کرآئیں گے، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز سکول آئیں گے ، اساتذہ بچوں کی صحت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں گے۔

Share

About admin

Check Also

بیروزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری ! نوکریاں ہی نوکریاں،حکومت کا ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کرلیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com