Breaking News
Home / سٹی نیوز / پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتے چلے جا رہے ہیں تاہم جب کسی بھی خلاف ورزی کا معاملہ ہو تو پھر

قانون سب کے لئے ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق حکومت پاکستان نے چین کے تقریبا ًپانچ فشنگ ٹرالرز کو عملے سمیت تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ ٹرالرز گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب دیکھے گئے تھے۔وزیر جہاز رانی علی حیدر زیدی نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان فشنگ ٹرالرز کو گوادربندرگاہ پر روک دیا گیا ہے اور ان کی وزرات اس معاملے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں بغیر اجازت کوئی بھی داخل ہو گا تو اسے روکا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا چین کے سفارتخانے نے ہمیں لیٹر بھیجا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایمرجن، سی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ ٹرالر یہاں آ گئے تھے۔دوسری جانب گوادر ماہی گیر اتحاد کے صدر خدائیداد عرف واجو نے بی بی سی کو بتایا کہ پسنی میں استولا(ہفت تلار) کے علاقے میں ماہی گیروں نے تین چار چینی ٹرالروں کو شکار کرتے ہوئے دیکھا اور اس کے بعد دس پندرہ دن سے گوادر میں پہاڑ کے پیچھے چار پانچ چینی ٹرالر لنگر انداز ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب فشریز ڈیپارٹمنٹ کے لوگ گئے تو ان ٹرالروں میں ایسی مچھلیوں کو دیکھا گیا جو بلوچستان کی سمندری حدود میں شکار کی جاتی ہیں۔خدائیداد کے مطابق تمام حکومتی اداروں کے لوگوں نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ انھوں نے کسی چینی یا باہر کے ٹرالر کو اجازت نہیں دی۔لیکن یہ جنگل تو نہیں کہ کوئی خود سے یہاں آ جائے۔

Share

About admin

Check Also

رکشہ چلانے والے نوجوان کو بھیک مانگنے والی لڑکی سے محبت ہو گئی، دونوں نے شادی کر لی‎‎لیکن پھر کیا ہوا ؟

رکشہ چلانے والے نوجوان کو بھیک مانگنے والی لڑکی سے محبت ہو گئی، دونوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com