Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:ملزم خود لاہور کے تھانے میں پیش ۔۔۔۔۔ ناقابل یقین انکشاف کر دیا ، پوری قوم دنگ رہ گئی

بریکنگ نیوز:ملزم خود لاہور کے تھانے میں پیش ۔۔۔۔۔ ناقابل یقین انکشاف کر دیا ، پوری قوم دنگ رہ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں گجرپورہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ میں ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لیے پنجاب پولیس نے فون نمبرز جاری کر دئیے تھے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر موٹروےحادثہ کیس میں ملوث ملزمان عابد علی اور وقار الحسن کی تصاویر اور ان کے شناختی کارڈ کا عکس جاری کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ملزمان لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پیش آنے والے کیس میں مطلوب ہیں، اگر کسی کے پاس دونوں سے متعلق معلومات ہیں تو پولیس نمبر 15 پر اطلاع دیں۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ملزمان کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے سی سی پی او لاہور آفس، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اور ایس ایس پی لاہور کے دفاتر کے نمبر بھی فراہم کیے گئے تھے۔ تاہم آج موٹر وے پر خاتون سے پیش آنے والے واقعہ کے کیس میں اہم پیشرفت۔ مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھی وقار الحسن کو اس کے والد نے پیش کیا۔ ملزم عابد کا ساتھی وقار الحسن خود ماڈل ٹاؤن سی آئی اے میں پیش ہو گیا۔ وقار الحسن نے بیان میں کہا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ سیالکوٹ واقعہ کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن کارشتہ دار عباس مشتبہ طور پر کیس میں ملوث ہے.خاندانی ذرائع کے مطابق عباس کوبھی پولیس کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Share

About admin

Check Also

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

اناللہ وانا الیہ راجعون!چوہدری برادران کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔۔۔لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com