Breaking News
Home / کھیل / سابق فاسٹ باؤلر نے دبنگ اعلان کردیا

سابق فاسٹ باؤلر نے دبنگ اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ اگر انہیں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ ملا تو وہ کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کریں گے۔ سٹار بولر کا کہنا تھا کہ ویسے تو وہ بڑی پر سکون

زندگی گزار رہے ہیں مگر ان سے متعلق ایسی خبروں کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اب تبدیلی چاہ رہے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کسی حکام سے اس سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اگر بورڈ کی جانب سے عہدے کی آفر ہوئی تو ضرور سوچوں گا۔ شعیب اختر نے کہا ہماری ٹیم سے دیگر ممالک کی ٹیمیں ڈرتی تھیں اب وہ چیزیں نظر نہیں آتی، ہمارے کرکٹرز اس انداز سے نہیں کھیلتے جس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اگر موقع ملا تو میں وہ کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کا اضافی عہدہ واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ نئے چیف سلیکٹر کیلئے شعیب اختر مضبوط امیدوار ہیں اور پی سی بی نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے شعیب اختر سے رابطہ بھی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کا مطالبہ پھر زور پکڑنے لگا جس کے بعد پی سی بی نے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایک عہدہ واپس لینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

Share

About admin

Check Also

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے انکار کر دیا تو کیا ہوا؟ بڑے ملک سے پی سی بی کو شاندار پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہےکہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ منسوخ کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com