Breaking News
Home / اہم خبریں / انا للہ وانا الیہ راجعون!پاکستان کی سب سے نامورخاتون نیوز اینکر خالق حقیقی سے جا ملیں

انا للہ وانا الیہ راجعون!پاکستان کی سب سے نامورخاتون نیوز اینکر خالق حقیقی سے جا ملیں

انا للہ وانا الیہ راجعون!پاکستان کی سب سے نامور خاتون نیوز اینکر خالق حقیقی سے جا ملیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ

ایک اور عظیم شخصیت اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔سرکاری ادارے پی ٹی وی ہوم کی ٹوئٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر محترمہ کنول نصیر انتقال کر گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مرحومہ بوجہ علالت

اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، جہاں جمعرات کی شام وہ انتقال کر گئیں۔ محترمہ کنول نصیر کو ان کی خدمات پر پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا، جبکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی ساس بھی تھیں۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے

چینی سٹے بازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک کرا دیئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک عابد، اسدپرویزبٹ، شیخ ساجدمحمود، طحہ بٹ، خرم شہزادبھٹی،خرم شہزا، محمد ندیم، شیخ محمدطفیل کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ۔شیخ محمدعمران،طفیل، سہیل صفدربٹ،مجتبی لون،جنیدمولوی ظہیر،وقاص اشرف، اویس علی،شیخ قمرسلیم، عامرآصف، راشد، مرزامحمدندیم اشرف، مستنصرظہور،مرزا اسلم،

مرزاافضل، اسدحسین، عامر وحید، فضل احمد، ماجد ملک، ملک زاہد،سفیان ملک، فرقان بابا،اسلم بجلی،شیخ منظورشہزاد، محمودبھلی، مشتاق پراچہ،آصف پراچہ، عمرصلاح الدین بٹ،فیصل ضیابٹ کیکارڈ بھی بلاک کیے گئے۔حکام نے کہاکہ ملزمان کانام بلیک لسٹ میں بھی شامل کیاجارہاہے، ملزمان پرچینی کی سٹہ بازی سے110 ارب روپے کمانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ چینی سکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے مارے اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا ۔

Share

About admin

Check Also

’’شہزادی کی طرف پشت کرکے کھڑے نہیں ہونا کیونکہ۔۔‘‘ سعودی شہزادی کی پرسنل اسسٹنٹ رہنے والی ’’ خاتون ‘‘ نے ایسے انکشافات کردیے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے گا

’’شہزادی کی طرف پشت کرکے کھڑے نہیں ہونا کیونکہ۔۔‘‘ سعودی شہزادی کی پرسنل اسسٹنٹ رہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com