Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کا

انکے شائقین بے صبری عید پر ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر یہ لاک ڈائون جاری رہا تو ہوسکتا ہے فلم اگلے سال عید پر

ریلیز ہو۔جب کہ سلمان خان جنہوں نے اب اپنی شادی پر بات کرنے سے اجتناب بھی برتنا شروع کر دیا ہے ۔سال 1990 میں قیامت گرل کے نام سے مشہور

جوہی چاؤلہ کے نہ صرف زبردست فین تھے بلکہ ان کے والد سے باقاعدہ خود شادی کے لیے درخواست بھی کرچکے تھے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ کے مطابق سابقہ مس انڈیا جوہی چاؤلہ کی اس وقت تمام فلمیں سپر ہٹ ہو رہی تھیں جب کہ سلمان خان کچھ زیادہ

مشہور نہیں تھے مگر جوہی چاؤلہ کے ساتھ گھر بسانے کے آرزو مند تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق خود سلمان خان نے اپنے چیٹ شو میں بتایا کہ جوہی بہت سوئٹ اور پیاری تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود جوہی کے والد سے پوچھا کہ کیا آپ جوہی کو

مجھ سے شادی کرنے دیں گے؟ تو انہوں نے منع کر دیا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ شاید وہ جوہی چاؤلہ کے والد کو پسند نہیں آئے تھے اوریا پھر جوہی کے لیے موزوں نہیں لگے تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہی چاؤلہ اور سلمان خان کو لے کر ایک ڈائریکٹر فلم بنانے کے خواہش مند تھے تو انہوں نے آفر دی لیکن پہلے

جوہی نے آفر کو لٹکایا اور پھر فلم کرنے سے منع کردیا۔سلمان خان کا اس پر کہنا تھا کہ جوہی چاؤلہ ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کر رہی ہیں۔جوہی چاؤلہ نے 1995 میں کاروباری شخصیت جے مہتا سے شادی کرلی تھی۔ جے مہتا کی یہ دوسری شادی تھی۔دلچسپ بات ہے کہ سلمان خان ایک مرتبہ ایشوریہ رائے کے گھر بھی شادی کا وعدہ لینے رات کو پہنچے تھے اور چونکہ ایشوریہ اس وقت کیرئیر بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھیں تو انہوں نے کوئی وعدہ نہیں کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑ آ گئی جو کبھی ختم نہ ہوئی۔

Share

About admin

Check Also

بھارت میں ایک لڑکی باری باری چار لڑکوں کے ساتھ بھاگی تھی پنچایت نے ان چاروں میں سے کس کو اس کا شوہر منتخب کر لیا چونکا دینے والی رپورٹ

بھارت میں ایک لڑکی باری باری چار لڑکوں کے ساتھ بھاگی تھی پنچایت نے ان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com