Breaking News
Home / پاکستان / یہ وہ مریض ہے جو مریم کے بقول مرنے لگا تھا، کوئی بتائے گا ان کے پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟ شہباز گل نے ( ن) کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

یہ وہ مریض ہے جو مریم کے بقول مرنے لگا تھا، کوئی بتائے گا ان کے پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟ شہباز گل نے ( ن) کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کو گروی رکھ کر کرپٹ سیاست دان آدھے خاندان سمیت بیرون ملک چھپے بیٹھے ہیں۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سابق حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستی روٹی فلاپ پروجیکٹس والے کرونا کا

بہانہ بناکر گھر میں بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک لوٹ کر اسحاق ڈار مفرور ہیں اور جواب دینا گوارہ نہیں ہے، ملک گروی رکھ کر کرپٹ انسان آدھے خاندان سمیت ملک سے باہر چھپے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے جواب نہیں آیا، ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر عیاشیاں کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک گروی رکھنے والے معاشی اشاروں پر بھاشن دے رہے ہیں، مہنگی ترین بجلی کے معاہدے کرکے کمیشن بنائے گئے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے سے متعلق کہا تھا کہ بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لیے کیمیکل ای ٹی ڈی اے استعمال ہوتا ہے، ای ٹی ڈی اے کی مقدار بلڈ سے زیادہ ہو تو رپورٹ میں پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں، نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گر گئے۔

Share

About admin

Check Also

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی آگے بڑھی اور اپنے ہاتھ

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com